اسپین کی نائب وزیراعظم یولنزا ڈیاز نے یورپی یونین سے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
یولنزا ڈیاز نے عالمی برادری خصوصاً یورپ کو پیغام دیا کہ اسرائیل سے تمام معاہدے ختم کر کے تعلقات منقطع کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، لیکن یورپی برادری نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔یولنزا ڈیاز نے روس کی یوکرین پر قبضے کے معاملے سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ نے روس پر پابندیاں لگائیں، لیکن غزہ کے معاملے میں ایسا نہیں کیا گیا، حالانکہ یہ دونوں معاملات ایک جیسے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی عوام سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے، لیکن یورپی کمیشن اور عوام کے درمیان واضح فرق موجود ہے۔یہ بیان غزہ میں اسرائیل کی بمباری اور انسانی بحران کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔