راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی میں سابق وفاقی وزیرفواد چودھری کے خلاف ہائوسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔طلبی کے باوجود فواد چودھری پیش نہیں ہو رہے، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن عدالت کے جج خاور رشید نے جاری کئے۔عدالت نے آئندہ سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔فواد کے خلاف گزشتہ برس 29 نومبر کو اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔