اسلام آباد: موٹر وے ایم 14پر بس الٹ گئی، 2افراد جاں بحق،7زخمی

 امدادی کارروائیوں کے دوران بس کے خفیہ خانوں سے نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کیا گیا، ترجمان موٹر وے
اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹر وے ایم 14پر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہو گئے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اسلام آباد میں موٹر وے ایم 14پر عیسٰی خیل کے قریب بس الٹ گئی ۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران بس کے خفیہ خانوں سے نان کسٹم پیڈ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق نان کسٹم پیڈ سامان میں تمباکو، چاکلیٹس اور گٹکا شامل ہے۔