لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ آج سعودی عرب کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف 5 تا 6 جون کوسعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے اور عید الاضحی وہیں منائیں گے۔ترجمان کے مطابق وزیر اعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کومضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔