ذو الحج کا چاند نظر نہ آیا، عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی

سعودی عرب ‘متحدہ عرب امارات، عمان، بحرین ‘قطر‘ انڈونیشا میں چاند نظرآگیا‘ عید جمعہ6جون کو ہوگی

اسلام آباد‘ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)رویت ہلال کمیٹی نے ماہ ذوالحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا، جس کے مطابق عید الاضحیٰ 7 جون ہفتے کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلیے موجود تھے۔اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے ماہ ذی الحج کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا گیا ہے  یکم ذی الحج 29 مئی بروز بدھ کو ہوگی۔دریں اثناء سعودی عرب کی عدالت عظمیٰ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے کئی علاقوں سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی ٹھوس شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔سعودی عرب میں آج یکم ذی الحج  ہوگی‘وقوفِ عرفہ جمعرات  5 جون اور عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔متحدہ عرب امارات، عمان، بحرین اور قطر سمیت متعدد ممالک میں بھی ذو الحج کا چاند نظر آگیا‘انڈونیشا میں ذوالحج  کا چاند نظر آگیا ، عید الاضحی 6 جون کو ہوگی،ملائشیا میں عید کا چاند نظر نہیں آیا ، عید الاضحی 7 جون کو ہوگی۔ عرب میڈیا کے مطابق برونائی میں   عید کا چاند نظر نہیں آیا ، عید الاضحی 7 جون کو ہوگی۔