پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا اور ایک لاکھ 22 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر لی ہے۔
جمعرات کو کاروبار کے آغاز ہی پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے باعث 100 انڈیکس میں 482 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 281 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔گذشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تھا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 799 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، جو مسلسل بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔اسی دوران، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 282.22 روپے سے کم ہو کر 282.10 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔یہ تمام پیش رفت پاکستان کی معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کی علامت ہے، جس سے ملکی مالیاتی مارکیٹ میں بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔