پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، اور ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 183,717 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 182,569 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔