پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان کے باعث ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا۔

کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔انڈیکس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 258 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج کے مثبت رجحان نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔اس اضافے سے سرمایہ کاری کے مواقع میں بہتری اور مارکیٹ میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی یہ کارکردگی ملکی معیشت میں موجود امکانات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی مضبوطی کی نشاندہی کرتی ہے۔