جرمنی، فرانس میں کسانوں کا احتجاج زور پکڑ گیا، جھنڈے نذر آتش

 مظاہرین نے قیمتوں کے دبا اور مرکوسر تجارتی معاہدے پر مشکلات بڑھنے کی شکایت کی،بقا کیلئے یورپی یونین سے نکلنا ہوگا
پیرس (آئی این پی)یورپ میں کسانوں کا احتجاج زور پکڑ گیا ، جہاں جرمنی اور فرانس میں سیکڑوں کسان حکومتی پالیسیوں اور یورپی یونین کے تجارتی معاہدوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق برلن میں کسانوں نے برانڈنبرگ گیٹ کے سامنے ٹریکٹرز کے ساتھ مظاہرہ کیا، مظاہرین نے قیمتوں کے دبا اور مرکوسر تجارتی معاہدے پر مشکلات بڑھنے کی شکایت کی۔جرمن کسان رہنمائوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ماحولیاتی اور جانوروں کے تحفظ کے قوانین کمزور کیے ہیں۔فرانس میں مظاہرین نے یورپی یونین کے جھنڈے تک نذر آتش کر دئیے اور نعرہ لگایا کہ فرانس کو بقا کیلئے یورپی یونین سے نکلنا ہوگا۔یہ مظاہرے کسانوں کی بڑھتی ہوئی ناراضگی اور خطے میں اقتصادی و سیاسی دبا ئوکا واضح پیغام ہیں۔