پاکستان اور چین نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خاتمے اور کشمیر کے پرامن حل پر اتفاق کیا

پاکستان اور چین نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خاتمے اور کشمیر کے پرامن حل پر اتفاق کیا

پاکستان اور چین نے ساتویں سٹریٹجک ڈائیلاگ میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، دوطرفہ سکیورٹی تعاون میں اضافہ اور پاک-چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

بیجنگ میں ہونے والے اجلاس میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شرکت کی۔ مشترکہ اعلامیہ میں مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی خودمختاری اور بنیادی مفادات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔اعلامیہ میں دہشت گردی کے خلاف جامع اقدامات، سی پیک منصوبوں کی حفاظت، اقتصادی و تجارتی تعاون، گوادر پورٹ، قراقرم ہائی وے اور سی پیک 2.0 کی تعمیر میں ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔مزید براں، پاکستان اور چین نے عالمی اور علاقائی امور، ترقی پذیر ممالک کے حقِ ترقی، افغانستان اور فلسطین کے مسائل پر قریبی تعاون جاری رکھنے اور باہمی اعتماد و سٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا۔دونوں فریقین نے اگلا اسٹریٹجک ڈائیلاگ آئندہ سال اسلام آباد میں منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا۔