شہریوں کا مطالبہ: 7 سے 8 بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کی جائیں

شہریوں کا مطالبہ: 7 سے 8 بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کی جائیں

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی پر فوری توجہ دی جائے۔

شہریوں نے کہا کہ 7 سے 8 بنیادی ضروری اشیاء کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ عام آدمی کی خریداری کی سکت بحال ہو۔شہریوں نے چائے، پتی، خوردنی گھی، آئل اور چاول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا، جبکہ سستے آٹے کے معیار کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ غریب طبقہ کی بنیادی اشیائے خورونوش خریدنے کی استطاعت ختم ہو گئی ہے اور دالوں کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے تاکہ عوام کی زندگی آسان بنائی جا سکے۔