حیدرآباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز اپنا موقف تبدیل نہیں کرتیں تو ہم مطالبہ کریں گے کہ یہ اتحاد اب نہیں چل سکتا۔ مریم نواز اپنے والد کو خاموش کروا کر خود بول رہی ہیں۔حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر اتحاد چلانا ہے تو ہمارے چیئرمین کی عزت کریں۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ن لیگ کو پنجاب میں ٹف ٹائم دیا ہے، وہ اس لیے ایسی بات کر رہے ہیں