قومیں بزرگوں کی تکریم،اساتذہ کے احترام سے کامیاب ہوتی ہیں: ساجد علی نقوی

 ایک دوسرے کے نظریات کو برداشت کرتے عدم تشدد پر عمل کیاجائے:قائد ملت جعفریہ 
راولپنڈی /اسلام آباد(آئی این پی)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ قومیں بزرگ شہریوں کی تکریم، عدم تشد د اوراساتذہ کے احترام سے کامیاب ہوتی ہیں۔مذکورہ تینوں بین الاقوامی اصول جنہیں تاراج کردیاگیا،پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے حوالے سے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے نظریات کو برداشت کرتے ہوئے عدم تشدد پر عمل کیاجائے، عدم برداشت ہی انتہاء پسندی کو دوام بخشتی ہے۔ ایران، فلسطین ، لبنان سمیت مشرق وسطیٰ میں اسکتبار و صہیون نے بزرگوں ، اساتذہ، تعلیمی اداروں کے تقدس کا بھی خیال نہ رکھا ، اسلام سلامتی، امن و آشتی اور باہمی احترام کا درس دیتاہے