بابوصابو:ٹرک الٹ گیا،کنڈیکٹر جاں بحق

مرنے والے کی شناخت اشفاق کے نام سے ہوئی،لاش مردہ خانے منتقل، کارروائی شروع
 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں 22ویلرٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کوبابوصابوکے علاقے سے22 ویلر ٹرک الٹنے کی کال موصول ہوئی،جس کے نتیجے میں ایک 32سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت اشفاق ولدسجاد کے نام سے ہوئی۔جاں بحق ہونے والا شخص ٹرک کنڈیکٹر تھا جس کی لاش کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردی گئی۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی