سرگودھا(خصوصی رپورٹ)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران دھو ل بالا کے قرب مزدا ٹرک ڈرائیور محمد الطاف اور منشی محمد انس جو کہ سامان لوڈ کر کے جھنگ جا رہے تھے کو چار نامعلوم کارسواروں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا 60لاکھ روپے کا قیمتی ٹرک زبردست چھین کر لے گئے ، جبکہ 115شمالی کے حمزہ گل ،کوٹ راجہ کے تیمور مغیث،سید نو کے محمد حسین،دھوری کے محمد ریاض کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر، گلیکسی گراؤنڈ سے فضل الرحمان ،کوٹمومن سے شیر محمد،43شمالی سے محمد اکرم،43شمالی سے 50شمالی سے مبشر حسین،شوکت حیات کالونی سے محمد رضوان کی موٹرسائیکلیں ،ورکانوالی کے محمد اسحاق،کوٹ راجہ کے محمد اشرف،معظم آباد کے محمدرزاق کے ڈیرہ جات سے سات لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔