سابقہ اداکارہ و گلوکارہ اور سوشل ورکر رابی پیرزادہ نے اپنی شادی اور خلع کے حوالے سے پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔
حالیہ ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے اپنی زندگی، سوشل ورک اور ذاتی تجربات سے متعلق گفتگو کی۔رابی پیرزادہ نے بتایا کہ ان کی شادی ہوئی تھی، لیکن بعد میں انہوں نے خلع لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات وہ پہلی بار عوام کے سامنے لا رہی ہیں اور اس سے قبل شادی یا علیحدگی کے بارے میں کبھی نہیں بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتی، تاہم اس رشتے میں جو کچھ ہوا، اس کے بعد خلع لینا شاید دونوں کے لیے تکالیف کا خاتمہ تھا۔
رابی پیرزادہ نے مستقبل میں دوبارہ شادی کے امکان کا اشارہ بھی دیا اور بتایا کہ وہ احمد علی بٹ کی دی گئی نصیحت کو یاد کرتی ہیں۔ ایک اور اہم انکشاف میں انہوں نے کہا کہ وہ والدین کے دباؤ میں آ کر شادی کی تھیں، جو ایک ’وٹہ سٹہ‘ یعنی تبادلہ شادی تھی، جس پر انہیں افسوس ہے کیونکہ اس قسم کی شادیوں میں اکثر فریقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔