پاکستان کے سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے اپنے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی شادی سے متعلق افواہوں پر وضاحت کردی۔
گزشتہ چند روز سے عثمان پیرزادہ کا نام ایک سینئر اداکارہ کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا اور سوشل میڈیا پر دونوں کے نکاح کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔ تاہم متعلقہ اداکارہ نے ایک ویڈیو کے ذریعے ان قیاس آرائیوں کی تردید کردی تھی۔اب عثمان پیرزادہ کی اہلیہ ثمینہ پیرزادہ نے شوہر کا ایک بیان انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا، جس میں سینئر اداکار نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق واضح مؤقف پیش کیا۔عثمان پیرزادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی صرف ایک اہلیہ ہیں اور وہ دعا کرتے ہیں کہ اگلے 50 سال تک وہی ان کی بیوی رہیں۔ثمینہ پیرزادہ نے شوہر کا یہ بیان شیئر کرتے ہوئے ساتھ محبت کا اظہار بھی کیا۔ سوشل میڈیا پر یہ اسٹوری وائرل ہوگئی، جبکہ جوڑے کے مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔