رابی پیرزادہ، جو شوبز چھوڑنے کے بعد دین کی خدمت میں مصروف ہیں، نے سوشل میڈیا پر ایک سادہ، بغیر میک اپ کے تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر کے بارے میں انہوں نے وضاحت دی کہ یہ وضو کے بعد کی تصویر ہے اور چہرے کا نور اللہ کی طرف سے عطا ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے فالوورز کو نصیحت کی کہ پانچ وقت وضو کرنے سے بہتر کوئی بیوٹی پروڈکٹ نہیں۔کچھ روز قبل بھی انہوں نے میک اپ اور فلٹرز کے بارے میں ایک پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کسی کی شخصیت کا تعین میک اپ سے نہیں بلکہ اعمال سے ہوتا ہے۔رابی پیرزادہ نے شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد دینی تعلیمات پر عمل شروع کر دیا اور اب وہ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ وہ ایک کاسمیٹک برانڈ چلا رہی ہیں، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ اس میں مضرِ صحت اجزا کے بجائے آبِ زم زم استعمال کیا جاتا ہے۔آپ کو ان کی یہ سادگی اور دینی رجحان کی جانب تبدیلی کیسی لگتی ہے؟