وینزویلا پر امریکی حملہ، عالمی طاقت کے توازن میں بڑی تبدیلی: علی گیلانی

اسلام آباد (آئی این پی )رکن قومی اسمبلی علی موسی گیلانی نے کہاہے کہ امریکا نے دنیا کے سب سے بڑے تیل ذخائر پر کنٹرول حاصل کر لیا۔اپنے ایک بیان میں علی موسی گیلانی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب وینزویلا امریکا چلائے گا اور امریکی تیل کمپنیاں وہاں تیل نکالیں گی۔رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اس پیشرفت کو عالمی طاقت کے توازن میں بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، جس سے مغرب مشرق وسطی میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کی صورت میں بھی محفوظ ہو جائے گا۔