پاکستان بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آگیا:عالمی جریدہ

 فیلڈ مارشل نے بغیر کسی ڈرکے غیر یقینی صورتحال میں اپنی قیادت کا لوہا منوایا :فارن افیئر
اسلام آباد(آئی این پی )ایران امریکا جنگ بندی سمیت عالمی تنازعات کے خاتمہ کیلئے دنیا نے نظریں ایک بار پھر پاکستان پر جما لیں۔عالمی جریدہ فارن افئیر نے ایران امریکا تباہ کن جنگ کے خاتمہ پر پاکستان کو امن کا ضامن اور جنگ کا فاتح قرار دیدیا اور کہا کہ پاکستان نے ایران امریکا جنگ جیت لی ہے اور ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔فارن افیئر نے  اپنی رپورٹ میں کہا کہ 7 اپریل کو امریکی ڈیڈ لائن کے خاتمہ کے آخری لمحہ میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کال نے تباہ کن صورتحال کو ٹال دیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ٹرمپ اور ایران کی قیادت پر زور دینے کی وجہ سے چند ہی گھنٹوں میں جنگ روک دی گئی، فیلڈ مارشل نے بغیر کسی ڈرکے غیر یقینی صورتحال میں اپنی قیادت کا لوہا منوایا ہے۔