مشہور شخصیات کی فٹنس صرف جینیات یا قسمت کا کھیل نہیں، بلکہ یہ محنت، مستقل ورزش، مناسب خوراک اور ذہنی سکون کے امتزاج کا نتیجہ ہے۔
ورزش کی مستقل عادت ان کی روزمرہ زندگی کا حصہ ہوتی ہے، چاہے وہ جم میں ویٹ ٹریننگ اور کارڈیو کریں، یوگا یا پائلیٹس اپنائیں، یا باکسنگ اور کراس فٹ جیسی ہائی انٹینسٹی ورزش کریں۔ مقصد صرف وزن کم کرنا نہیں بلکہ جسم کو ٹون رکھنا، فلیکسیبل بنانا اور توانائی برقرار رکھنا ہے۔خوراک بھی فٹنس کا اہم ستون ہے۔ زیادہ تر سیلیبریٹیز پروسیسڈ فوڈ سے پرہیز کرتے ہیں اور سبزیاں، پھل، پروٹین، دالیں اور ہلکی چکنائی والے کھانے ترجیح دیتے ہیں۔ پانی کا زیادہ استعمال اور بعض افراد انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ یا کیلوری مینجمنٹ کے اصول بھی اپناتے ہیں۔
نیند اور ذہنی سکون بھی لازمی ہیں۔ 7 سے 8 گھنٹے کی معیاری نیند، میڈی ٹیشن، ڈیپ بریتھنگ یا نیچر واک کے ذریعے وہ ذہنی دباؤ کو کم رکھتے ہیں، جس سے نہ صرف صحت بہتر رہتی ہے بلکہ وزن اور توانائی بھی متوازن رہتی ہے۔سیلیبریٹیز ماہر ٹرینرز اور نیوٹریشنسٹ کی رہنمائی سے اپنے جسم کے حساب سے فٹنس پلان پر عمل کرتے ہیں، جس سے نتائج تیز اور مؤثر ہوتے ہیں۔مختصراً، مشہور شخصیات کی فٹنس کا راز محنت، صحت مند عادات اور توازن میں ہے، جسے مداح اپنی روزمرہ زندگی میں اپنا کر نمایاں تبدیلی دیکھ سکتے ہیں۔