راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں زیرِ تعمیر بلاک میں کام کے دوران ایک مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
مزدور کی شناخت شمشاد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ مزید قانونی اور طبی کارروائی کی جا سکے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کام کے دوران حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔