پاکستانیوں کے لیے دنیا کے امیر ملک کی مستقل رہائش کا موقع

پاکستانیوں کے لیے دنیا کے امیر ملک کی مستقل رہائش کا موقع

ویب ڈیسک: اگر آپ خوبصورت ساحلوں کے قریب رہنے اور ٹیکس سے آزاد زندگی گزارنے کا خواب دیکھتے ہیں تو فرانس کے کنارے واقع چھوٹا مگر شاندار ملک موناکو آپ کے لیے بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

 موناکو اپنی دولت، لگژری اور بلند معیارِ زندگی کے لیے مشہور ہے اور یہاں ذاتی آمدنی، سرمایہ، جائیداد یا وراثتی دولت پر زیادہ ٹیکس نہیں لگتا، جس کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگ یہاں سکونت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

پرمننٹ ریزیڈنسی پروگرام:

رہائشی کارڈ پہلے ایک سال کے لیے جاری ہوتا ہے، بعد میں اسے سال بہ سال بڑھایا جاتا ہے، اور دس سال مسلسل سکونت کے بعد خصوصی پرولیجڈ ریزیڈنس کارڈ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
یہ رہائش نہ صرف سکونت کا حق دیتی ہے بلکہ کاروبار اور کام کرنے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔موناکو میں رہنے سے آپ شینگن زون کے 26 یورپی ممالک میں آزادانہ سفر بھی کر سکتے ہیں۔
اہم شرائط:

عمر کم از کم 16 سال ہو۔صاف ریکارڈ، درست پاسپورٹ، صحت کا بیمہ اور موناکو میں رہائش کی جگہ لازمی ہے۔مالی حیثیت کا ثبوت ضروری ہے، کم از کم پانچ لاکھ یورو (تقریباً 16 کروڑ 52 لاکھ پاکستانی روپے) بینک ڈپازٹ یا مالی دستاویزات کے ذریعے دکھانا ہوگا۔غیر یورپی شہریوں کے لیے فرانسیسی کانسلیٹ سے طویل قیام کا ویزا لازمی ہے۔
درخواست کا عمل:

مقامی ایڈوائزر یا رہنمائی فراہم کرنے والا پارٹنر تلاش کریں۔ضروری دستاویزات اکٹھی کریں، جیسے پاسپورٹ، ویزا، پیدائش سرٹیفکیٹ، پولیس کلیئرنس وغیرہ۔موناکو جا کر انٹرویو دیں اور تقریباً اسی یورو فیس جمع کریں۔حکام کی مکمل چھان بین کے بعد رہائشی کارڈ جاری کیا جائے گا۔