آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا ئیگا

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور حمایت   کیلئے صبح 9 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی
اسلام آ باد(آئی این پی )آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں  آج یوم استحصال کشمیر بھرپورانداز میں  منایا جائیگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یوم استحصال کے موقع کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے  اہم ہدایات جاری کی ہیں ۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور حمایت کے لئے   آج   صبح 9 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔