بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کی سزاوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل کوہوگی

 اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے سربراہ سمیت دیگر ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت 7 اپریل کو کرے گا۔سماعت جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں ینچ کرے گا۔سابقہ سماعت کے دوران بنچ اور وکیل کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا تھاجس میں وکیل نے رمضان کی کوئی بھی تاریخ دینے کی بات کرتے ہوئے ساتھ میں کہ دیاکہ ہم نے ورلڈکپ بھی رمضان میں جیتاتھاجس پر جسٹس عقیل احمد نے کہاکہ اس ورلڈ کپ کا ذکر نہ کیا کریں جسٹس شہزادنے کہاکہ کچھ لوگوں کو اس ورلڈ کپ کا ذکر ناگوار گزرتا ہے وکیل نے کہاکہ چمپئن ٹرافی بھی رمضان میں جیتی گئی تھی جسٹس ملک شہزاد نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو نہیں اٹھائے گئے ایسا نہ ہو اب کچھ ہو جائے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔چھوٹو گینگ سربراہ غلام رسول سمیت چار ملزمان نے سزاوں کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔