موٹر سائیکل پر خطرناک کرتب کرنے والے ون ویلر کو گرفتار

 ملزم نے نے اپنی خطرناک حرکت کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر دی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد پولیس نے موٹر سائیکل پر خطرناک کرتب کرنے والے ون ویلر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ترجمان کے مطابق ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر کینٹ ڈویڑن پولیس کا ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ روز  غازی آباد کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ون ویلنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم عثمان نہ صرف شاہراہِ عام پر ون ویلنگ کر کے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈال رہا تھا بلکہ اس نے اپنی خطرناک حرکت کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر دی تھی۔ ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔