ویلنگ اور خطرناک کرتب دکھانے والے 2 نوجوان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) سوشل میڈیا پر شیشہ، ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کی ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرنے والے دو نوجوانوں کو ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیاترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے دورانِ پٹرولنگ لکشمی چوک کے قریب ون ویلنگ کرتے ہوئے دو ملزمان کو حراست میں لیاگرفتار ملزمان کی شناخت احمد اور طیب کے نام سے ہوئی ہے، جن کی ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھیں۔ملزمان عوامی جان و مال کیلئے خطرہ بنے ہوئے تھے اور سوشل میڈیا پر تشہیر کیلئے قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے تھے۔ دونوں ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ قلعہ گجر سنگ کے حوالے کر دیا گیا ہیاس موقع پر ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ ون ویلنگ ایک خطرناک اور جان لیوا کھیل ہے جو نہ صرف کرنے والے بلکہ سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کیلئے بھی شدید خطرے کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی اس حوالے سے مئوثر کونسلنگ کریں اور انہیں قانون کی پابندی کا شعور دیں۔ایس پی ڈولفن نے واضح کیا کہ شہریوں کی حفاظت کیلئے ایسی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔