وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے،نوٹیفکیشن جاری

 گریڈ 22 سیکرٹریٹ گروپ کے افسر مرزا نصیر الدین سپیشل سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن تعینات
  ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ عالیہ شاہد کا بطور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ تبادلہ کردیاگیا
 اسلام آباد(آئی این پی )  وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کر دیے گئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی  کے مطابق وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کر دیئے  گئے ہیں  جس کے تحت گریڈ 22 سیکریٹریٹ گروپ کے افسر مرزا نصیر الدین اسپیشل سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن تعینات کیے گئے ہیں جبکہ  ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ عالیہ شاہد کا بطور ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خزانہ تبادلہ کیا گیا ہے۔اسی طرح سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے محمد ریاض الدین خان ڈی جی پورٹ شپنگ کراچی تعینات ہوئے ہیں اور سیکریٹری گروپ گریڈ 21 کے محمد طاہر نور ایڈیشنل سیکریٹری پلاننگ ڈویژن مقرر کیے گئے ہیں۔جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن عمیرہ اعظم کو ایڈیشنل سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی تعینات کیا گیا ہے جب کہ ایف بی آر کی ممبر آئی آر عنبرین افتخار کا وزارت خزانہ میں ڈیپوٹیشن پر تبادلہ کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر سرفراز درانی ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیے گئے ہیں