ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان تبدیل،شہزادہ سلطان تعینات
لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 10 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان کو تبدیل کرکے ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ شہزادہ سلطان کو ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور سید خرم علی کو ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ اے آئی جی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی محمد عاصم کو ڈی پی او چکوال تعینات کر دیا گیا، جبکہ ڈی پی او چکوال کاشف ذوالفقار کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایس پی سروے سپیشل برانچ شاہد احمد خان کو ڈی پی او بھکر جبکہ ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کو ایس پی سروے سپیشل برانچ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ایس پی سی آر او لاہور رانا زاہد حسین کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹائون لاہور تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹائون حسن فاروق کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویڑن لاہور کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ اسی طرح ایس ایس پی لیگل لاہور غلام حسین چوہان کو اے آئی جی لیگل سنٹرل پولیس آفس تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں