لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ پرائس کنٹرول نے تمام تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری پرائس کنٹرول نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ جاری حکم نامے کے مطابق کمشنر آفس، ڈی جی فوڈ آفس اور محکمہ پرائس کنٹرول میں تبادلے نہیں ہوں گے۔