روس کے یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے، 2 افراد ہلاک،15 زخمی

لاکھوں افراد بجلی سے محروم ،حملوں میںگاڑیاں تباہ ، رہائشی عمارتوں میں بھی  آگ بھڑک اٹھی ، یوکرینی صدر کی حملوں کی مذمت 
کیف(آئی این پی) روس  کی جانب سے شدید سرد موسم میںیوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملوں میں 2افراد ہلاک اور 15زخمی ہوگئے ، متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں، رہائشی عمارتوں میں بھی  آگ بھڑک اٹھی،لاکھوں افراد بجلی سے محروم  ہوگئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کی سب سے بڑی نجی توانائی کمپنی ڈی ٹی ای کے نے اس حملے کو 2026 کا اب تک کا سب سے طاقتور حملہ قرار دیا ہییوکرین کے دارالحکومت کیف نے کہا ہے کہ روس نے رواں سال اب تک یوکرین کے توانائی کے شعبے پر سب سے شدید حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں شدید سرد موسم میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔یوکرینی حکام کے مطابق رات گئے روسی میزائلوں اور ڈرون حملوں نے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس سے ایک ہزار سے زائد عمارتوں میں ہیٹنگ سسٹم بند ہو گیا۔ ان حملوں کے وقت درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب تھا