یوکرینی افواج کو مختلف محاذوں پر1,210 اہلکاروں کا جانی نقصان ہوا
روسی فوج سلاویانسک شہر سے 30 کلومیٹردورہے، یوکرین کے 1210 فوجی ہلاک ہوگئے،روسی وزارتِ دفاع کا بیان
ماسکو،کیف (آئی این پی)روس نے ایک بار پھر یوکرین پر ڈرون حملے کر دئیے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، جبکہ یوکرین کے توانائی کے نظام کو بھی مزید نقصان پہنچا ہے،روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ یوکرین میں جاری خصوصی فوجی آپریشن کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں یوکرینی افواج کو مختلف محاذوں پر مجموعی طور پر 1,210 اہلکاروں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے جبکہ روسی فضائیہ، میزائل فورسز اور توپخانے نے ڈرون اسمبلی مراکز، توانائی اور نقل و حمل کے انفراسٹرکچر اور غیر ملکی جنگجوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا