لاہور(آئی این پی)لاہورمیں بسنت کے دوران پولیو مہم 6 سے 8 فروری تک بلاتعطل جاری رہے گی۔انسدادپولیوپروگرام کا کہنا ہے کہ خوشیوں کے تہوار میں بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے ۔بسنت کے موقع پربھی کوئی وقفہ نہیں،ہربچے تک پولیو ویکسین لازمی ہے،بسنت کے دوران نقل و حرکت، پولیو ورکرز کے لئے اضافی چیلنج ہے۔تہوار، رش اور سفر کے باوجود فرنٹ لائن ورکرز متحرک رہیں گے،بسنت پر دیگر صوبوں سے لاہور آمد، وائرس کے دوبارہ تعارف کا خدشہ ہے۔لاہورمیں وائرس کے دوبارہ داخلے سے بچا ئوکے لئے پولیو ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں،بسنت کے دوران موبائل ٹیمیں اورخصوصی چیک پوائنٹس فعال ہونگے۔