پولیو ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھولیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں،والدین سے اپیل
اسلام آباد (آن لائن) ملک کے 159 اضلاع میں 2 تا 8 فروری 2026 کے دوران پہلی قومی پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق اس مہم میں 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے