لاہور (خصوصی رپورٹ ) چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئر محمد رمضان بٹ نے پی ڈی سی کا دورہ کیا، محرم الحرام اور مون سون کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے لیسکو ہیڈکوارٹرز میں کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا ،حکام نے بتایا لیسکو ریجن میں بجلی کی ڈیمانڈ 3828 میگا واٹ جبکہ سپلائی3600 میگا واٹ ہے۔