تعلیم یافتہ متوسط طبقے سے نوجوان ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرکے قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں
اسلام آباد(آئی این پی) امریکہ، چین اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو اپنی بصیرت افروز قیادت، مؤثر سفارت کاری، داخلی اصلاحات اور عالمی سطح پر تعمیری روابط کے ذریعے ملک کے مستقبل کی تشکیل کی ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔ انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے) اسلام آباد کیمپس میں تھوٹ لیڈرشپ لیکچر سیریز سے خطاب انہوں نے نوجوان پیشہ ور افراد پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کریں، پاکستان کی ترقی کے امکانات کو پہچانیں اور ملک کو خوشحال مستقبل کی جانب لے جانے کے لیے خود کو تیار کریں۔سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی اعتبار سے ایک اہم محلِ وقوع، بڑی آبادی، فعال اداروں اور وسیع انسانی صلاحیتوں کا اثاثہ رکھتا ہے۔ عالمی بینک کی 2019ء کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان 2047 تک دنیا کی دسویں بڑی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے