پاکستان نے تاریخی سفارتی کردار ادا کیا: سردار مسعود خان

 شدید دباؤ اور بعض بنیادی اختلافات کے باوجود  فریقین نے بات چیت کا راستہ اختیار کیا 
اسلام آباد(آئی این پی)امریکہ، چین اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ امریکہ ایران مذاکرات کو ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شدید دباؤ اور پیچیدہ اختلافات کے باوجود دونوں فریقین نے تصادم کے بجائے بات چیت کو ترجیح دی جو نہایت حوصلہ افزا امر ہے۔پاکستان کی ثالثی میں اسلام آباد میں 21 گھنٹے طویل مذاکراتی عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز کے انتظام و انصرام جیسے بنیادی امور پر اختلافات کے باوجود پاکستان کی معاونت اور سہولت کاری کے باعث واشنگٹن اور تہران کے درمیان دہائیوں بعد بامعنی رابطہ ممکن ہوا، جو ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔