لاہور(زیڈ این این)ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے بسنت کے موقع پر رہائشیوں کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گھروں کی چھتوں پر پتنگ بازی کی اجازت دے دی ہے۔ ڈی ایچ اے انتظامیہ کے مطابق رہائشی 6، 7 اور 8 فروری کو اپنے گھروں کی چھتوں پر بسنت منا سکیں گے۔اس سے قبل ڈی ایچ اے فیز نائن پرزم میں بسنت فیسٹیول کی اجازت دی گئی تھی، تاہم شہریوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر ڈی ایچ اے کے ایڈمنسٹریٹر نے رہائشی علاقوں میں بھی اجازت دے دی ہے۔