تشدد اور دہشت گردی کو کسی بھی جواز یا بہانے کے تحت درست قرار نہیں دیا جا سکتا‘تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی:فیلڈمارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ کا دورہ ‘ہسپتال جا کردہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی‘اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہا:آئی ایس پی آر
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے دورہ کوئٹہ کے دوران سکیورٹی صورتِ حال پربریفنگ لی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سیدعاصم منیر نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی، اںہوں نے زخمی فوجیوں، ایف سی، پولیس اہلکاروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اْن کا کہنا تھا کہ کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو نہیں چھوڑا جائے گا اور تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سید عاصم منیر نے کہا تشدد اور دہشت گردی کو کسی بھی جواز یا بہانے کے تحت درست قرار نہیں دیا جا سکتا، تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔آخر میں فیلڈ مارشل نے مادرِ وطن کو غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں سے بچانے میں اْن کی بہادری اور ثابت قدمی کی تعریف کی اور تمام زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہا۔