لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیرِ اعلی پنجاب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز ریفرنس میں بطور گارنٹی جمع کروائے گئے سات کروڑ روپے کی واپسی کے لئے نیب کو ایک ماہ کے اندر متعلقہ احتساب عدالت میں کیس بند کرنے کیلئے ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے کی، جس میں جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان بھی شامل تھے