رمضان شوگر ملز ریفرنس: مدعی کمرہ عدالت میں بیان سے منحرف

 نہیں جانتا ریفرنس میرے نام سے کیسے فائل ہوا،یہ درخواست واپس لیتا ہوں: ذوالفقار
    لاہور(یواین پی)رمضان شوگر ملزریفرنس کیس میں مقدمے کا مدعی کمرہ عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہوگیا،دوران سماعت مدعی ذوالفقار نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی درخواست دائر نہیں کی، مجھے درخواست کے نکات کا بھی علم نہیں ہے، میں نہیں جانتا ریفرنس میرے نام سے کیسے فائل ہوا،میں یہ درخواست واپس لیتا ہوں