پاک سعودی دفاعی معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی جہت ملی:پاکستانی سفیر
ریاض (آئی این پی )سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دفاعی امور سمیت دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون مزید بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کی بدولت دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی جہت ملی ہے، مضبوط تعلقات کے مثبت اثرات پاکستانی معیشت پر پڑ رہے ہیں۔