لاہور میں بغیر سیفٹی راڈ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف مقدمات درج

لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس نے  سیفٹی راڈ نہ لگانے والے  موٹر سائیکلوں کے خلاف مقدمات درج کرنا شروع کر دیئے۔گلبرگ اور نصیر آباد پولیس نے سیفٹی راڈ نہ لگانے پر دو مقدمات درج کیے ہیں۔ گلبرگ پولیس نے اے ایس آئی محمد امجد کی مدعیت میں حسن عباس کے خلاف مقدمہ درج کیا، جبکہ نصیر آباد پولیس نے سب انسپکٹر خالد محمود جاوید کی مدعیت میں حمزہ جمیل کے خلاف مقدمہ درج کیا۔