سیفٹی راڈ نصب نہ کرنے والے 44 موٹر سائیکل سوار گرفتار

پولیس نے سڑکوں پر جگہ جگہ ناکے لگالئے‘راڈ نہ لگانے والوں کے خلاف مقدمات درج
 لاہور(کرائم رپورٹر)بسنت فیسٹیول کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لاہور پولیس کی جانب سے سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران سیفٹی راڈ نصب نہ کرنے والے 44 موٹر سائیکل سوار گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔لاہور پولیس نے بسنت کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کر دیے ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ پولیس کے مطابق بسنت کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور ٹریفک پولیس کے ہزاروں افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں