پاکستان اور بھارت کو جنگ کے بجائے تجارت کا مشورہ دیا، جس پر دونوں ممالک خوش ہیں:امریکی صدر کی میڈیا سے گفتگو
تہران‘واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک‘آئی این پی) ایران نے امریکہ کو مذاکرات ترکیہ سے عمان منتقل کرنے کیلئے رضا مند کر لیا جو کہ واشنگٹن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں تہران کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کیا ہے، ایران نے دوطرفہ مذاکرات ترکیہ سے عمان منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔دریں اثناء مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بگرام ایئربیس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے بگرام ایئربیس کسی کو نہیں دی جائے گی۔وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے امریکا کی داخلی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی تعیناتی کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں جرائم میں واضح کمی آئی ہے اور قتل کے واقعات میں 95 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا امریکپ سے جرائم پیشہ تارکینِ وطن کو واپس بھیجا جا رہا ہے جس کے باعث امریکی شہر پہلے سے زیادہ محفوظ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ککہا پاکستان اور بھارت کو جنگ کے بجائے تجارت کا مشورہ دیا، جس پر دونوں ممالک خوش ہیں۔