پولیس اہلکار اور ساتھیوں کی مبینہ طور پر گھر میں گھس کر دو خواتین سے زیادتی

پولیس اہلکار اور ساتھیوں کی مبینہ طور پر گھر میں گھس کر دو خواتین سے زیادتی

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس اہلکار ارسلان اور اس کے ساتھیوں پر دو خواتین کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے، ویڈیوز بنانے اور لوٹ مار کا الزام سامنے آیا ہے۔

 واقعے کا مقدمہ تھانہ رائیونڈ سٹی میں درج کر لیا گیا، تاہم مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔

واقعے کی تفصیلات
پولیس اہلکار ارسلان جو کہ اینٹی رائٹ فورس میں تعینات ہے، اپنے 5 ساتھیوں کے ساتھ مبینہ طور پر سادہ لباس میں ایک گھر میں داخل ہوا۔ملزمان نے دو خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی اور ان کی برہنہ ویڈیوز بھی بنائیں۔متاثرہ خواتین نے بیان دیا کہ ملزمان نے 37 ہزار روپے بھی لوٹ لیے۔پولیس اہلکار نے متاثرہ خاتون پر جسم فروشی کے الزامات بھی لگائے۔
پولیس کا مؤقف اور تحقیقات
پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم مرکزی ملزم تاحال فرار ہے۔ پولیس کی ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔

متاثرہ خواتین کا مطالبہ
متاثرہ خواتین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں فوری انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو سخت سزا دی جائے۔یہ واقعہ پولیس فورس میں موجود کالی بھیڑوں پر سوالیہ نشان ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے۔