امریکی خاتون اونیجا کا پاکستانی حکومت سے ایک لاکھ ڈالر کا مطالبہ

امریکی خاتون اونیجا کا پاکستانی حکومت سے ایک لاکھ ڈالر کا مطالبہ

امریکی خاتون اونیجا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان حکومت سے پیسوں کا مطالبہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جانا چاہتی ہیں، جس کے لیے انہیں ایک لاکھ امریکی ڈالر کی ضرورت ہے۔

 کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اونیجا نے رمضان چھیپا پر بھی تنقید کی اور کہا، "تم چپ ہو جاو، یہ شخص بہت باتیں کرتا ہے۔"انہوں نے حکومت سے نئی سڑکوں اور بسوں کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ سڑکوں کی صفائی پر توجہ دی جائے۔ اونیجا نے یہ وضاحت بھی دی کہ وہ 20 ہزار ڈالر اپنے لیے اور باقی رقم شہر کی ترقی کے لیے مانگ رہی ہیں۔دوسری جانب رمضان چھیپا نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں ہے اور ان کی درخواستوں سے پاکستان کا امیج متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ انسانیت کی خدمت کے لیے ضروری اقدامات کر رہا ہے اور جلد ہی اس معاملے کو حل کر لیا جائے گا۔ رمضان چھیپا نے یہ بھی بتایا کہ وہ اونیجا کو کراچی لانے والے پاکستانی لڑکے اور خاندان سے رابطہ کریں گے اور ان کی مدد کے لیے اقدامات کریں گے۔