الہ آباد (خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر کی حدود میں چور زرعی رقبہ سے4لاکھ لاکھوں روپے مالیت کی سولرپلیٹیں ، موٹریں اور دیگر سامان لے اڑے،نواحی علاقہ کوٹ نظام دین اور کوٹ چودھری محمد دین کے زمینداروں چودھری سہیل اور شاہد علی نے تھانہ صدر پولیس چونیاں کو درخواست گزاری کہ چور انکے زرعی رقبہ سے تقریباً چار لاکھ روپے مالیت کی سولرپلیٹیں، موٹریں اور دیگر قیمتی تار وغیرہ اتار کر فرار ہو گئے ہیں،تھانہ صدر پولیس نے حسب روایت مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔