ڈرائنگ روم میں گولی چل گئی ،دوست قتل

 مانی سے گولی چل گئی جو طلحہ کوجا لگی ،پولیس کا ملزم رشتہ داروں کیگھرپردھاوا

کالا شا ہ کاکو(خصوصی رپورٹ)دوست نامعلوم وجوہات پر فائرنگ کرکیدوسرے دوست کو قتل کرکے فرار ہو گیا، پولیس نے ملزم کے چچا کے گھر داخل ہو کر خواتین کے ساتھ مبینہ بد تمیزی کی،جس کی ویڈیو بنانے  پر سابق ایس ایچ اوسٹی سلیم نیازی نے ملزم کی رشتہ دار لڑکی سے موبائل فون چھین لیا،بتایاگیا ہے کہ مین بازار دا ئوکے کا رہائشی 18سالہ طلحہ نوجوان مانی کا دوست تھا،وقوعہ کے روز دونوں دوست تیسرے دوست کے ڈرائنگ روم میں بیٹھے تھے کہ مبینہ طور پر مانی کے ہاتھوں چلنے والی گولی طلحہ کی پیشانی پر جا لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو 1122کی ٹیم نے زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کیا ،جہاں سے اسے لاہور منتقل کیاگیا مگروہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی طلحہ دم توڑ گیا، تھانہ سٹی پولیس تبدیل ہونے والے ایس ایچ او سلیم آ نیاز ی کی سربراہی میں ملزم کے چچا کے گھر داخل ہو گئی اور مبینہ طور پر گھر میں موجود جواں سال لڑکیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش شروع کر دی،ملزم کی ایک کزن نے پولیس کی بد تمیزی کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو ایس ایچ او لڑکی سے موبائل فون چھین کر ساتھ لے گیا، ملزم کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہیں ، پولیس انہیں بلا وجہ ہراساں کر رہی ہے۔