ورک پلیس پر ہراسمنٹ کے خلاف ایکٹ 2010 پر سیمینار

لاہور(خصوصی رپورٹ) مقامی ہوٹل میں نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کے زیرِ اہتمام ورک پلیس پر ہراسمنٹ کے خلاف ایکٹ 2010 پرسیمینار ہوا، صدرات نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کی صدر فرزانہ چودھری نے کی۔مہمانِان خصوصی فوزیہ وقار وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت ، نبیلہ حاکم علی خان صوبائی محتسب پنجاب برائے انسداد ہراسیت، ارشد انصاری صدر لاہور پریس کلب تھے۔ فوزیہ وقار نے کہا یہ قانون صرف خواتین کیلئے نہیں مردوں اور ہمارے معاشرے کے نظر انداز طبقے خواجہ سراو?ں کے لئے بھی ہے۔ نبیلہ حاکم علی خان نے کہا ہم خواتین کو دہلیز پر انصاف فراہمی کیلئے مسلسل سرگرم عمل ہیں۔